x
B A I T F A Z A L

Awesome ImageCall Us: +966 57 091 4017

Awesome ImageAl Aziziya Exit 21 Riyadh Saudi Arabia

Chicken Baryani - چکن بریانی بنانے کی ترکیب

1 چکن آدھا کلو

2 چاول آدھا کلو

3 سفید چنے (ابلے ہوئے) آدھی پیالی

4 نمک حسب ذائقہ

5 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

6 عربی مصالحہ دو کھانے کے چمچ

7 پیاز دو عدد درمیانی

8 ٹماٹر دو عدد درمیانے

9 گاجر ایک عدد

10 کشمش حسب پسند

11 تکہ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

12 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

How to Prepare - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1عربی مصالحہ تیار کرنے کے لئے ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،ایک تیزپات،لونگ اور کالی مرچ چار سے پانچ عدد، بڑی اور چھوٹی الائچی تین سے چار عدد،ایک دار چینی کا ٹکڑا،تین سے چار ثابت لال مرچیں،ایک بادیان کا پھول،ایک چائے کا چمچ سونف اور آدھا چائے کا چمچ جوتری کو توے پر بھون کر باریک پیس لیں اور اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی شامل کرلیں۔
  2. 2گاجر کو چھیل کر لمبائی میں کاٹ کر ہلکا سا ابالیں اور کشمش کے ساتھ ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں فرائی کرکے رکھ لیں۔
  3. 3باریک کٹی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں پھر اس میں بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر،ادرک لہسن اور تیار کیا ہوا مصالحہ ڈال کر بھونیں اور ساتھ ہی ہری مرچیں شامل کر دیں۔
  4. 4جب تیل علیحدہ ہو جائے تو چکن کے ٹکڑوں کو اس میں ڈال کر بھونیں اور تین پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر چکن گلنے تک پکائیں پھر یخنی سے نکال کر علیحدہ رکھ لیں۔
  5. 5یخنی میں ابلے ہوئے چنے اور بھگو کر رکھے ہوئے چاول ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  6. 6اس دوران چکن کے ٹکڑوں کو تکہ مصالحہ اور لیموں کا رس لگا کر مکھن میں سنہری فرائی کرلیں۔
  7. 7چاولوں کا پانی خشک ہو جائے تو اوپر سے تھوڑے سے چاول نکال کر فرائی کی ہوئی چکن،گاجر اور کشمش ڈال کر چاولوں کی تہہ لگائیں اور ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
Go To Top